کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشورا نے آج یہاں اپنی آمد کے فوری بعد اپنی سرکاری کار سے سرخ بتی ہٹانے کا حکم دیا۔سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق سرخ بتی کے
استعمال پر تحدیدات کے تعلق سے
مرکزی حکومت کے فیصلہ کے بعد انہوں نے اپنے اسٹاف کو یہ حکم دیا ۔مسٹر پرمیشور نے اپنے اسٹاف سے کہا کہ فوری طور پر اس سرخ بتی کو ہٹایا جائے ۔